الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر کی مشاورت دعوت مسترد کردی

عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے مختلف سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی  جبکہ اہم سیاسی جماعتوں کے درجنوں سیاسی رہنماؤں نے تاریخ آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Image

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی گئی ہے۔ عام انتخابات کیلئے امیدوار کو 24دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ 25 سے 30دسمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM5NzIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4Mzk3MiAtINi52YXYsSDZgdin2LHZiNmCINi424HZiNixINm+2LEg2KfZhNiy2KfZhdin2Kog2qnbkiDYq9io2YjYqiDZhtuBINmF2YQg2LPaqduS2Iwg2KzbkiDYotim24wg2bnbjCDYsdm+2YjYsdm5INis2YXYuSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODM5NzMsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvVW1hci1GYXJvb3EtWmFob29yLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYudmF2LEg2YHYp9ix2YjZgiDYuNuB2YjYsSDZvtixINin2YTYstin2YXYp9iqINqp25Ig2KvYqNmI2Kog2YbbgSDZhdmEINiz2qnbktiMINis25Ig2KLYptuMINm524wg2LHZvtmI2LHZuSDYrNmF2LkiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LnZhdixINmB2KfYsdmI2YIg2LjbgdmI2LEg2b7YsSDYp9mE2LLYp9mF2KfYqiDaqduSINir2KjZiNiqINmG24Eg2YXZhCDYs9qp25LYjCDYrNuSINii2KbbjCDZuduMINix2b7ZiNix2bkg2LnYr9in2YTYqiDZhduM2rog2KzZhdi5INqp2LHYp9iv24wg2q/YptuMINuB25LblCDYsdm+2YjYsdm5INqp24wg2KrbjNin2LHbjCDaqduM2YTYptuSINmI2YHYp9mC24wg2KrYrdmC24zZgtin2KrbjCDYp9iv2KfYsduSICjYp9uM2YEg2KLYptuMINin25IpINiz25Ig2K7Yr9mF2KfYqiDYrdin2LXZhCDaqduMINqv2KbbjCDYqtq+24zautuUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

قبل ازیں سابق وزیرِ خزانہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے سے قبل دستاویزات مکمل کرنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے جبکہ الیکشن کمیشن پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کیے بغیر شیڈول میں ترمیم کرسکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے علاوہ جے یو آئی (ف)، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)، بلوچستان عوامی پارٹی اور استحکامِ پاکستان پارٹی سمیت 5سیاسی جماعتیں تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8فروری کو انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق امیدواروں کو 20 سے 22دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی تھی۔

Related Posts