الیکشن کمیشن امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی پر فیصلہ آج کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر کی مشاورت دعوت مسترد کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2024 کیلئے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی پر فیصلہ آج کرے گا۔ بیرسٹر گوہر خان کو بونیر سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی اور جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔ بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ2MzMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDYzMyAtINmF2YjZhNin2YbYpyDZgdi22YQg2KfZhNix2K3ZhdmGINqp25Ig2KjbjNm525Ig2qnYpyDYudin2YTbjNi02KfZhiDZiNmE24zZhduB25QgXCLbjNuBINmI24Eg2LPZhtiqINmG24HbjNq62Iwg2KzYs9qp2Kcg2K/YsdizINiv24zYpyDYrNin2KrYpyDbgduSXCIiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0NjM0LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL2RhcnMtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmF2YjZhNin2YbYpyDZgdi22YQg2KfZhNix2K3ZhdmGINqp25Ig2KjbjNm525Ig2qnYpyDYudin2YTbjNi02KfZhiDZiNmE24zZhduB25QgXCLbjNuBINmI24Eg2LPZhtiqINmG24HbjNq62Iwg2KzYs9qp2Kcg2K/YsdizINiv24zYpyDYrNin2KrYpyDbgduSXCIiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KzbkiDbjNmIINii2KbbjCDaqduSINiz2LHYqNix2KfbgSDZhdmI2YTYp9mG2Kcg2YHYttmEINin2YTYsdit2YXYp9mGINqp25Ig2KjbjNm525Ig2YXZiNmE2KfZhtinINin2LPYrNivINmF2K3ZhdmI2K8g2qnbkiDZiNmE24zZhduSINqp24wg2KrZgtix24zYqCDZhduM2rog2Ybar9ix2KfauiDZiNiy24zYsdin2LnYuNmFINin2YbZiNin2LHYp9mE2K3ZgiDaqdin2qnakSDYs9mF24zYqiDYp9uB2YUg2YXZhNqp24wg2LPbjNin2LPbjCDYtNiu2LXbjNin2Kog2YbbkiDYtNix2qnYqiDaqduM25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان الیکشن کیلئے اہل جبکہ سابق وزیرِ مواصلات مراد سعید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردئیے گئے۔ سلیم الرحمان، میاں شرافت، فضل حکیم سمیت مختلف دیگر رہنماؤں کے کاغذات بھی مسترد ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر امجد اور صاحبزادہ صبغت اللہ کے کاغذات بھی مسترد کردئیے، دیگر جنرل نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی کا فیصلہ آج ہوگا جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری تک کی جائے گی۔

کمیشن نے انتخابی شیڈول بھی تبدیل کردیا، جس کے تحت ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16جنوری تک کی جاسکے گی۔ ایپلٹ ٹریبونل اپیلوں پر سماعت کرکے 19جنوی تک اعتراضات کو نمٹا دیں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ جسٹس فیصل زمان نے ذاتی وجوہات کے باعث ٹریبونل میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے، ان کی جگہ جسٹس فاروق حیدر ٹریبونل کے جج مقرر کردئیے گئے۔

 

Related Posts