اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کراچی اور حیدرآباد میں بار بار مؤخر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنائے گا۔
الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جماعت اسلامی (جے آئی) کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ای سی پی کے تین رکنی بینچ نے ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر جماعتوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سماعت کے دوران، سندھ حکومت نے کیس میں دلائل جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی کیونکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فوزیہ ظفر الیکشن کمیشن میں بغیر تیاری کے پیش ہوئیں۔
سی ای سی نے بغیر تیاری کے کیس میں وکیل کے پیش ہونے پر صوبائی حکومت کے دفاعی حق کو ختم کر دیا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کو کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جارہی ہے، عمران خان
جماعت اسلامی نے ایک درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات بروقت کروا کر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔