الیکشن کمیشن کی 30منٹ میں نتائج نہ بھیجنے پر آر اوز کو معطل کرنیکی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 منٹ میں عام انتخابات 2024 کے نتائج نہ بھیجنے پر آر اوز کو معطل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آر اوز کو 30 منٹ کے اندر نتائج مرتب کرنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام آر اوز کو کہہ چکا ہوں کہ 30 منٹ میں ہر حلقے کا مکمل نتیجہ بھیجیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ میں نے ڈی او آرز کو ذاتی طور پر فون کرکے ہدایات جاری کیں۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پریزائڈنگ افسران اب تک آر اوز کے دفاتر تک نہ پہنچے ہوں۔ اگر 30 منٹ میں مکمل نتائج نہ بھیجے گئے تو ان کو معطل کروں گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 ء کے کامیاب انعقاد کے لیے لگ بھگ14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت کامیابی سے مکمل کی جس کے بعد عام انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

تربیت مکمل کرنے کے موقعے پر جاری بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تربیتی مشقو ں کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ تمام انتخابی عملہ عام انتخابات2024ء کے دوران اپنے فرائض منصبی مؤثر اور پیشہ ورانہ طور پر سرانجام دے سکے۔

Related Posts