100یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے مفت بجلی، حمزہ شہباز کا پروگرام معطل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے مفت بجلی پر مبنی روشن گھر پروگرام کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ قیادت 3 رکنی کمیشن اراکین نے وزیر اعلیٰ کے خلاف کیس کی سماعت کی جس میں حمزہ شہباز پر الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب داخل کرایا۔ الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کے روشن گھر پروگرام کو 17جولائی تک معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ گیپکو میں کوئی ضمنی الیکشن منعقد نہیں کیا جارہا۔

وکیل نے تحریری جواب میں کہا کہ پنجاب کے 90 لاکھ بجلی صارفین روشن گھر پروگرام کا فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ پروگرام کی منظوری صوبائی بجٹ میں پہلے سے شامل تھی جس کا تخمینہ 100 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ ہم ووٹرز کو اپنی جانب راغب نہیں کرنا چاہتے۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ اگر پیٹرول کی قیمت 15جولائی کو کم کردی جائے تو کیا اسے بھی سیاسی قرار دیا جائے گا؟ ایسا تو نہیں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اگر پروگرام کیلئے بجٹ میں 100 ارب تھے تو علیحدہ پریس کانفرنس کیوں ہوئی؟

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن تمام امیدواروں کو برابری کے مواقع دینا چاہتا ہے۔ اگر بجٹ میں رقم مختص تھی تو اعلان کی ضرورت نہیں تھی۔ کمیشن نے ترقیاتی اسکیمز کا اعلان کالعدم قرار دے رکھا ہے۔ روشن پروگرام سے الیکشن براہِ راست متاثر ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اگر بجٹ میں پروگرام کا مختص ہونا ہی حقیقت ہے تو ضمنی الیکشن کے بعد بھی پروگرام شروع کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی حکومت کو بتائیں کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ نئے ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں ہوسکتا۔

آخر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا روشن گھر پروگرام 17 جولائی تک معطل کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ اگر پروگرام کو شروع کرنا ہے تو بے شک ضمنی الیکشن کے بعد شروع کرلیں۔ الیکشن کمیشن اعتراض نہیں کرے گا۔ 

 

Related Posts