الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے تاریخ تجویز کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ تجویز کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سلندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ممبران کمیشن و سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کردیا، جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنیکا حکم

الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آپ کے جواب کا منتظر ہے۔

Related Posts