الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست پر فریال تالپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دسمبر تک جواب طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

faryal talpur
الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست پر فریال تالپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دسمبر تک جواب طلب کر لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست پر فریال تالپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

پیر کو الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کی نااہلی کیلئے دائر پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے کی۔ ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہاکہ ایسی ہی ایک درخواست ہائی کورٹ میں بھی دائر ہے۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہائی کورٹ میں درخواست معظم عباسی کی ہے، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست اقامہ ظاہر نہ کرنے سے متعلق ہے۔وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہماری درخواست کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہ کرنے کی ہے۔

ارشاد قیصر نے کہاکہ سیکرٹری سندھ اسمبلی نے خط لکھا ہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کا کیس نہیں بنتا۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ سیکرٹری سندھ اسمبلی کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہاکہ کیا فریال تالپور اقامہ ہولڈر ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری، فریال تالپور اور اومنی گروپ سمیت چودہ ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ درخواست گزار کے مطابق فریال تالپور نے اقامہ ظاہر نہیں کیا، ہماری درخواست جائیدادیں ظاہر نہ کرنے سے متعلق ہے، جون 2019 میں سپیکر سندھ اسمبلی کو نااہلی کی درخواست دی تھی۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ قانونی طور پر سپیکر نے ایک ماہ میں فیصلہ دینا تھا جو نہیں دیا، سپیکر ایک ماہ میں فیصلہ نہ کرے تو کیس ازخود الیکشن کمیشن کو ریفر ہو جاتا ہے، فریال تالپور نے قمبر شہداد کوٹ والی جائیداد گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست پر فریال تالپور کو نوٹس جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نے فریال تالپور سے نو دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Related Posts