الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر کے فنانشل ایکسپرٹ نے دورانِ سماعت بتایاکہ پی ٹی آئی فنڈز میں آڈٹ کے اصول اور معیارکو نظر اندازکیا گیا ہے۔ ڈونرز تھرڈ پارٹی نہیں، پی ٹی آئی قیادت کی اپنی بنائی ہوئی کمپنیاں ہیں۔

فنانشل ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو ڈونرز کی نامکمل تفصیلات فراہم کی گئیں ۔13ممالک سے فنڈنگ ہوئی لیکن اسکروٹنی کمیٹی کو نہیں بتایا گیا۔2013کے ڈونرز کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔

فنانشل ایکسپرٹ کے مطابق فنڈنگ کے لیے بیرون ملک بنائی گئی کمپنیوں کی تفصیلات نہیں دیں۔ اسٹیٹ بینک سے 11 اکاونٹس کی تفصیلات منگوائی جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:

زرداری مافیا سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔علی زیدی

دوسری جانب پی ٹی آئی وکیل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کچھ دن پہلے ڈونرز کی فہرست جمع کرادی ہے۔

اس موقع پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی بارکوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کی تفصیلات دے رہی ہے۔ ہرسیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دونوں طرف کی سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا کیس فائنل ہوا ہے۔ہمیں کسی قسم کی پریشانی نہیں کہ باہر کون کیا کہہ رہا ہے۔انصاف کے مطابق اس کیس کا فیصلہ ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاہے کہ قومی مفاد کا معاملہ ہے جلد دیگر جماعتوں کے کیس بھی فائنل ہوں گے، یقینی بنائیں گے کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے جمہوریت ضروری ہے جسے مضبوط بنانا ہے۔ ووٹرز کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے، یقینی بنائیں گے سب کیساتھ انصاف ہو۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس 8 سال زیر سماعت رہا۔

Related Posts