الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعدادوشمار جاری کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیول ون کوچنگ کورس میں خواتین کرکٹر حورینہ سجاد سمیت 26 امیدوارشریک ہونگے
انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2020 کی بعض شقیں آئین پاکستان سے متصادم ہیں، ای سی پی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ ترجمان ای سی پی کا کہنا ہے کہ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ 

پنجاب  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 70  لاکھ 1 ہزار26 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار 2 سو 31  ہے، اس طرح رائے دہندگان کی کُل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ  21 ہزار2 سو 57 ہے۔

سندھ  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91 اور   خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4 ہے جبکہ  رائے دہندگان کی کُل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ  45 ہزار 5 سو 95 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختوانخوا میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد 86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97  ہے جبکہ رائے دہندگان کی کُل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ  61 ہزار 4 سو 14 ہے۔

ای سی پی کے مطابق بلوچستان  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56 اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد21 لاکھ 5 ہزار 3 سو ایک ہے جبکہ رائے دہندگان کی کُل تعداد 49 لاکھ  19 ہزار 4 سو 57 ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45 اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29  ہے جبکہ رائے دہندگان کی کُل تعداد 8 لاکھ  76 ہزار 9 سو 74 ہے۔

پاکستان میں مجموعی طور پر مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35، اور خواتین رائے دہندگان کی کل تعداد  5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62 ہے جبکہ رائے دہندگان کی کُل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ  24 ہزار 6 سو 97 ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔  عوام الناس اور رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر تمام اضلاع میں دفاتر رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران میں فارم وصولی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں فارم 21 برائے اندراج اور منتقلی ووٹ، فارم 22 برائے اعتراض اور حذف ووٹ اور فارم 23 برائے درستگی کوائف جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق فارم وصولی سینٹرز کی تفصیلات اور فارم 21/22/23 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مزید معلومات اور راہنمائی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہیلپ لائن نمبر 8848888-051 پر رابطہ کریں۔

Related Posts