الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کا بلے کے نشان پر بیان مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا بلے کے نشان کی پیشکش کیے جانے سے متعلق بیان مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پارٹی کو بلے کا انتخابی نشان دینے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی کو بلے کا انتخابی نشان دینے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQyOTEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDI5MSAtINm+24wg2bnbjCDYotim24wg2qnYpyDYqNmE25Ig2qnYpyDZhti02KfZhiDZiNin2b7YsyDZhNuM2YbbkiDaqduM2YTYptuSINm+2LTYp9mI2LEg24HYp9im24zaqdmI2LHZuSDYs9uSINix2KzZiNi5IiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDI5MiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9QZXNoYXdhci1IaWdoLUNvdXJ0LTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZvtuMINm524wg2KLYptuMINqp2Kcg2KjZhNuSINqp2Kcg2YbYtNin2YYg2YjYp9m+2LMg2YTbjNmG25Ig2qnbjNmE2KbbkiDZvti02KfZiNixINuB2KfYptuM2qnZiNix2bkg2LPbkiDYsdis2YjYuSIsInN1bW1hcnkiOiLZvtin2qnYs9iq2KfZhiDYqtit2LHbjNqp2ZAg2KfZhti12KfZgSDZhtuSINio2YTbkiDaqdinINmG2LTYp9mGINmI2KfZvtizINmE24zZhtuSINqp24zZhNim25Ig2b7YtNin2YjYsSDbgdin2KbbjNqp2YjYsdm5INiz25Ig2LHYrNmI2Lkg2qnYsdmG25Ig2qnYpyDZgduM2LXZhNuBINqp2LEg2YTbjNin2Iwg2KLYrCDYqNin2LbYp9io2LfbgSDYsdmQ2bkg2K/Yp9im2LEg2qnbjCDYrNin2KbbkiDar9uM25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

اپنے بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئینز پرویز خٹک کو بھی بلے کا نشان دینے کی پیشکش نہیں کی گئی۔ قبل ازیں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے بلے کا نشان ٹھکرا دیا۔

سابق وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں ان کو چیلنج کررہا ہوں کہ میں تمہارے مقابلے پر آگیا ہوں۔ بلے کا نشان پیش کیا گیا، تاہم میں نے آفر ٹھکرائی اورلکھ کر دیا کہ مجھے بلے کا نشان نہیں چاہئے۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک کو سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں وزیرِ دفاع اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جیسے اہم مناصب پر خدمات سرانجام دینے کا موقع ملا، تاہم بعد ازاں پرویز خٹک نے اپنی پارٹی کا آغاز کردیا۔

پی ٹی آئی کا اے ٹی ایم کہلانے والے سابق تحریکِ انصاف رہنما جہانگیر ترین نے بھی استحکامِ پاکستان پارٹی کے نام سے نئی پارٹی کا آغاز کیا، جبکہ پی ٹی آئی کو انتخابی دوڑ میں حصہ لینے کیلئے بلے کا نشان تک میسر نہیں۔

Related Posts