نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں
نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے عوام کی معلومات کے لیے قومی اسمبلی کے حلقوں کی ابتدائی حد بندی سے متعلق معلومات جاری کردی ہیں جن کے تحت قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردی گئی ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں  میں ووٹرز کا اندراج 30 جون تک جاری رہے گا۔ متعلقہ حلقے کا ووٹر اس ماہ کے آخر تک اپنی نمائندگی داخل کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن یکم سے 30 جولائی تک اعتراضات پر سماعت اور کارروائی مکمل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے بھارت کے متنازعہ منصوبوں پر اعتراضات اٹھا دئیے

کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی حد بندی کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 342 سے کم کر کے 336 کر دی گئی ہے، قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 272 سے کم ہو کر 266 رہ جائے گی۔ صوبوں کی نمائندگی پر بھی معلومات جاری کردی گئیں۔

قومی اسمبلی میں بلوچستان کی 16 جنرل نشستیں ہوں گی، خیبرپختونخوا کی 45، پنجاب کی 141، سندھ کی 61 اور اسلام آباد کی 3 نشستیں ہوں گی۔ فاٹا کی نشستوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کردیا گیا۔ خواتین کی 60 جبکہ اقلیتوں کیلئے 10 مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں۔ 

آبادی کے لحاظ سے خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے ایک حلقے کی حد بندی 788,933، اسلام آباد کی 667,789، پنجاب کی 780,069، سندھ کی 784,500 اور بلوچستان کی 77,946  نفوس پر مشتمل ہے۔نئی حلقہ بندیوں پر مزید معلومات بھی جاری کی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی نشستوں کا آغاز چترال سے این اے 1 سے این اے 45 تک ہوگا۔ اسلام آباد کی نشستیں این اے 46 سے این اے 48 تک ہوں گی، پنجاب کے حلقے اٹک کے این اے 49 سے شروع ہوکر این اے 189 راجن پور پر ختم ہوں گے۔

سندھ کی نشستیں این اے 190 جیکب آباد سے شروع ہو کر این اے 250 کراچی تک جاری رہیں گی جبکہ بلوچستان کے حلقے این اے 251 سے این اے 266 تک ہوں گے۔

بلوچستان اسمبلی میں مجموعی طور پر 65 نشستیں ہوں گی جن میں سے 51 جنرل نشستیں ہوں گی، کے پی اسمبلی کی 145 نشستیں ہوں گی جن میں سے 115 جنرل نشستیں ہوں گی۔

پنجاب میں 371 نشستیں ہوں گی جن میں سے 297 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ سندھ اسمبلی کی 168 نشستیں ہوں گی جن میں سے 130 جنرل نشستیں ہوں گی۔

Related Posts