فارن فنڈنگ اور نا اہلی ریفرنس پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی چیئرمین کو نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فارن فنڈنگ اور نا اہلی ریفرنس پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی چیئرمین کو نوٹس
فارن فنڈنگ اور نا اہلی ریفرنس پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی چیئرمین کو نوٹس

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے توشہ خانہ کے تحائف چھپانے کے حوالے سے ریفرنس موصول ہوا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے ایک روز قبل ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوایا اور کہا کہ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف ظاہر نہیں کیے تھے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر نا اہلی ریفرنس پر چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اگست جبکہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کے معاملے پر 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 23اگست کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 23 اگست کی صبح 10بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس پر بھی عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو 18 اگست کو طلب کیا گیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت 18 اگست کو ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین کو 18 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

Related Posts