الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں دو بار حلقہ بندیاں کرچکے ہیں، پنجاب میں تیسری بار حلقہ بندی کرنا پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پہلے خیال کیوں نہیں آیا کہ وقت پر یوسیزبڑھا لینی چاہئیں۔ اب جب شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے تو یونین کونسلزبڑھانا چاہ رہے ہیں۔ حکومت نے کمیشن کو ایک پیچیدہ صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ کیا پتہ کل پھر یونین کونسل کی تعداد کم کر دی جائیں؟ میئرکا انتخاب ڈائریکٹ کردیا گیا ہے، ہمارے پاس تو ان کے کاغذات نامزدگی بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

طلبہ کیلئے خوشخبری، عدالت کا موسمِ سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا حکم

انہوں نے ریمارکس دیے کہ آئین کے آرٹیکل 148 میں لکھا ہے کہ لوکل قانون کے مطابق الیکشن کروانے ہیں۔ اب وہ قانون ہی بدل دیا جائے تو پھر کیا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صوبوں میں بھی لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی قانون سازی ہوکہ لوکل گورنمنٹ الیکشن اپنے وقت پرہوں۔

Related Posts