عام انتخابات2023 کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ
الیکشن کمیشن آج پنجاب کے لئے نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گا

اسلام آباد: عام انتخابات 2023 کی تیاریوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں اہم امور پر گفت و شنید ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس اب سے کچھ دیر بعد ہوگا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمشنرز شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ حکام الیکشن 2023 کی تیاریوں، بیلٹ پیپرز، انتخابی سامان، سکیورٹی اور ٹریننگ پر شرکائے اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔

اجلاس کے دوران عام انتخابات کی اب تک کی گئی تیاریوں اور آپریشنل امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے خط کے جواب پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردی گئیں۔

آج سے 3 روز قبل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کے روز شیڈول جاری کرنے کا قوی امکان ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے۔

Related Posts