اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنگین الزامات کیس میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کو معاف کردیا، دونوں وفاقی وزراء نے کمیشن سے معافی مانگی تھی جو دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سندھ سے رکن نثار درانی اور بلوچستان کے شاہ محمود نے فواد چوہری اور اعظم سواتی نوٹس کی سماعت کی۔ گزشتہ سماعت پر فواد چوہدری کی معافی پر فیصلہ محفوظ ہوا تھا جبکہ اعظم سواتی نے بھی معافی نامہ جمع کرایا تھا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس، گیس بحران پر گرماگرم بحث
پیپلز پارٹی کراچی سے مفتوحہ علاقے جیسا سلوک کرتی ہے، مصطفیٰ کمالؓ
گزشتہ سماعت 3دسمر کو ہوئی۔ آج وزیرِ ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے۔ رکن سندھ کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں جنہیں برا بھلا کہنا درست روش نہیں کہی جاسکتی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ہم نے کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی۔
سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزراء کی معذرت قبول کرتے ہوئے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو آئندہ سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس خارج کردیا۔ اعظم سواتی نے معذرت قبول کرنے پر کمیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم پر اچھے فیصلے کرے گا جس کے تحت ووٹ کے تقدس کی حفاظت ممکن بنائی جائے گی۔ حکومت الیکشن کمیشن کو مستحکم کرنے کیلئے ساتھ کھڑی ہوگی، کمیشن کو ہر لحاظ سے طاقتور بنائیں گے۔