الیکشن کمیشن، انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ
الیکشن کمیشن آج پنجاب کے لئے نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گا

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے باعث 13سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ کردی ہیں۔فیصلہ سنا دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ 15سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس میں سنایا گیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUxOTMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTE5MyAtINiz24zZhtuM2bkg2LPbjNqp2LHZudix24zZuSDaqduMINin2YTbjNqp2LTZhiDaqdmF24zYtNmGINqp2Ygg2KfZhtiq2K7Yp9io2KfYqiDaqdinINi024zaiNmI2YQg2KrYqNiv24zZhCDaqdix2YbbjNqp24wg24HYr9in24zYqiIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODUxOTQsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjQvMDEvU2FkaXEtU2FuamFyYW5pLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYs9uM2YbbjNm5INiz24zaqdix2bnYsduM2bkg2qnbjCDYp9mE24zaqdi02YYg2qnZhduM2LTZhiDaqdmIINin2YbYqtiu2KfYqNin2Kog2qnYpyDYtNuM2ojZiNmEINiq2KjYr9uM2YQg2qnYsdmG24zaqduMINuB2K/Yp9uM2KoiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LPbjNmG24zZuSDYs9uM2qnYsdm52LHbjNm5INmG25Ig2KfZhNuM2qnYtNmGINqp2YXbjNi02YYg2qnZiCDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iqINqp2Kcg2LTbjNqI2YjZhCDYqtio2K/bjNmEINqp2LHZhtuSINqp24wg24HYr9in24zYqiDaqdix2KrbkiDbgdmI2KbbkiDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iqINmF2YTYqtmI24wg2qnYsdmG25Ig2qnbjCDZgtix2KfYsdiv2KfYryDaqdinINmG2YjZuduM2YHaqduM2LTZhiDYrNin2LHbjCDaqdix2K/bjNinINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

اپنے محفوظ کیے گئے فیصلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (جناح) اور جمعیت علمائے اسلام (نورانی) کو عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹ سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

 سینیٹ سیکرٹریٹ نے 5 جنوری کو آزاد سینیٹر دلاور خان کی جانب سے  پیش کی گئی قرارداد منظور کی جس میں سکیورٹی صورتحال کو جواز بناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایوانِ بالا سے منظور کی گئی قرارداد کی نقل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، الیکشن کمیشن، وزارتِ قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کی گئی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے 6 جنوری کووزارتِ پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

Related Posts