الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، کے پی کے صوبائی وزیر شاہ محمد 5سال کیلئے نااہل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، کے پی کے صوبائی وزیر شاہ محمد 5سال کیلئے نااہل
الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، کے پی کے صوبائی وزیر شاہ محمد 5سال کیلئے نااہل

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شاہ محمد کو بلدیاتی انتخابات پولنگ اسٹیشن حملہ کیس میں 5سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پولنگ اسٹیشن پر حملہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد خان کو 5سال کیلئے نااہل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کاخفیہ ریکارڈ اکبرایس بابرکے حوالے کردیا

خیبر پختونخوا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف ہے۔ الیکشن کمیشن نے شاہ محمد خان کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ پولنگ اسٹیشن حملہ کیس میں شاہ محمد خان کے بھائی سمیت 21افراد نامزد تھے۔

پولنگ اسٹیشن پر حملے کے مقدمے میں وزیرِ ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان وزیر کے بیٹے ملک مامون خان،  پولیس اہلکار اور دیگر ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے بکا خیل کے چند پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی عملے سے الیکشن کا مواد چھینا۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے الیکشن کے روز پولنگ کا مواد چھینا اور عملے کو اغواء کیا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد الیکشن کمیشن نے سماعت کی۔ کمیشن نے رکنِ صوبائی اسمبلی شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ 

Related Posts