الیکشن کمیشن نے این اے75ضمنی انتخاب کالعدم قراردے دیا،ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senate elections

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پورے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب دوبارہ منعقد کرانے کا حکم دے دیا ہے، پنجاب اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب 18 مارچ کو ہوگا۔ 

 پاکستان مسلم لیگ (ن)  نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔مسلم لیگ (ن) رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ این اے 75 کا انتخاب  کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ آج حکومت پر عدم اعتماد ہوگیا۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے جس پر ہمیں خوشی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ اب ہمیں بتایا جائے کہ دھاندلی میں کون کون ملوث تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی الیکشن سے متعلق ریٹرننگ آفیسر نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تاخیر پر مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے درخواست دی اور ان پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو حتمی نتائج میں شامل نہ کرنے کی استدعا کی۔رپورٹ 2 روز قبل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: این اے 75کے نتائج میں ممکنہ ردوبدل کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں پیش

Related Posts