الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر کام میں مداخلت نہ کی جائے۔الیکشن کمیشن

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر کام میں مداخلت نہ کی جائے، میڈیا پر سامنے آنے والے بیانات گمراہ کن اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے میڈیا پر جاری کیے جانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق بیانات کو اپنے کام میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹیا ای سی کو آئی ووٹنگ اور ای وی ایم پر بریفنگ دے چکیں، ٹینڈر کے عمل میں عالمی معیار نظر انداز نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

سنگین الزامات، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو معاف کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کچھ لوگ ٹیکنالوجی کی سوجھ بوجھ نہیں رکھتے جس پر کمیشن وضاحت کیلئے تیار ہے۔ ہمیں دباؤ میں لانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ دباؤ میں آئے بغیر کام کریں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے متعلق اقدامات پہلے بھی کیے جاتے رہے، مشینوں کے حصول میں پیپرا کے قواعد و ضوابط اور عالمی معیار کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ کمیشن آئین اور قانون کے تحت پہلے کی طرح اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔مداخلت نہ کی جائے۔