کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد معیشت مستحکم ہوگی،گورنر اسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Economy will stabilize after overcoming coronavirus: Governor SBP
governer state bank

کراچی :گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت مشکلات سے دوچار ہے، کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد ہماری معیشت مستحکم ہوگی۔

نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم مستقل طور پر ملک کی معاشی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے شرح تبادلہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جی 20 ممالک نے پاکستان کو قرضوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ بھی ہمارا بھر پور ساتھ دے رہا ہے۔

رضا باقر نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی فراہمی کے حوالے سے ایک بات چیت کا عمل جاری ہے اور اس میں کوئی مشکل درپیش نہیں آئیگی۔

مزید پڑھیں: نجی طبقے کے قرض میں 10 ماہ میں 47 فیصد کمی آئی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے انٹربینک ٹرانسفر پر فیس صفر کردی ہے اور بینکوں کی اسکیموں کا مکمل کرنے کیلئے مکمل تعاون کررہے ہیں۔

Related Posts