وفاقی حکومت نے معیشت بچانے کیلئے زندگیاں داؤپر لگادی ہیں، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal congratulates nation on 73rd Independence Day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیاں  اورمعیشت کو بچانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بریفنگ دی اور انہیں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں آسانی کے باعث سیکڑوں بچے اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے مسئلے کے بارے میں وفاقی حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ ملک کے لئے بہت خطرناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ لوگوں کو وائرس سے بچانے اور ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے۔

انہوں نے جان بچانے کے بجائے معیشت کو ترجیح دینے کے وفاقی حکومت کے موقف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں چیزوں کو بچانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے ، وہ اس سے بچ نہیں سکتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مخالفین اور رکاوٹوں کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پروگرام کے مطابق کام کرنے اور ٹڈیوں کے خاتمے میں ناکام ہے۔

مزید پڑھیں: اثاثہ جات کیس: نیب نے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا

انہوں نے کہا کہ فصلوں پر ٹڈیوں کے حملے خطرناک قحط کا سبب بن سکتے ہیں اور اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو اس کی وجہ وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہوگی۔

Related Posts