صنعتی پیداوار میں اضافہ، پاکستانی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنعتی پیداوار میں اضافہ، پاکستانی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔حماد اظہر
صنعتی پیداوار میں اضافہ، پاکستانی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اقتصادیات حماد اظہر نے صنعتی پیداوار میں اضافے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اقتصادیات حماد اظہر نے کہا کہ پاکستانی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران مسلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکاؤنٹ کی مد میں بہتر کارکردگی دکھائی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ تجارتی خسارہ سکڑ رہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل چوتھے ماہ سرپلس ہے جو مجموعی طور پر 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر بنتا ہے جبکہ صنعتی پیداوار میں نمو مضبوط رجحان ظاہر کرتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ رواں برس اکتوبر تک پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل چوتھے ماہ سرپلس رہا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اکتوبر میں  پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جبکہ یہ چوتھا مہینہ ہے جب ہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بجائے سرپلس میں ہیں۔

مزید پڑھیں: اکتوبر تک پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل چوتھے ماہ سرپلس رہا۔اسد عمر

Related Posts