وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت معاشی ٹیم اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

معاشی ٹیم کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سمیت قومی معاشی اداروں کے دیگر حکام بھی شریک ہوں گے جبکہ اجلاس کے دوران ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

عمران خان معاشی ٹیم سے اقتصادی صورتحال پر بریفنگ لیں گے جس کے دوران جائزہ لیا جائے گاکہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے معاشی ٹیم کو ہدایات دیں گے جبکہ ٹیم ممبران وزیر اعظم عمران خان کو مستقبل کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان  نے ملک کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت بالآخر درست سمت میں جانے لگی جبکہ انہوں نے برآمد کنندگان(ایکسپورٹرز) کو مبارکباد بھی دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی متعدد اصلاحات بارآور ثابت ہوئی ہیں اور 4 سال میں پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019ء میں خسارے سے نکل کر سرپلس ہوا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا ملک کی معاشی صورتحال پر برآمد کنندگان کو مبارکباد

Related Posts