اقتصادی مشاورتی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کا بجٹ پر تحفظات کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقتصادی مشاورتی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کا بجٹ پر تحفظات کا اظہار
اقتصادی مشاورتی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کا بجٹ پر تحفظات کا اظہار

کراچی:اقتصادی مشاورتی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کا مالی سال 2020-21کے بجٹ پر شدید ردعمل اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین اور پینشنر کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور نہ ہی مزدوروں کی کم از کم تنخواہ کا تعین کیا گیا۔

اقتصادی مشاورتی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 25 ہزار مقرر کی جائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشنز میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔

این ایف سی ایوارڈ کو صوبائی مالیاتی کمیشن سے مشروط کیا جائے، کراچی کیلئے بجلی بلز کی مد میں دی جانے والی نصف سبسڈی کو ختم کرنا امتیازی سلوک ہے۔

کراچی کو بجلی سمیت دیگر شعبوں میں ریلیف دینا چاہئے تاکہ ملک کی معیشت مضبوط ہوسکے۔ تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے برآمدات کی فروغ کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔

1لاکھ کی خریداری پر نان فائیلر کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے، کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے خصوصی معاشی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ بے روزگاری کے خاتمے کی بھی ضرورت ہے۔

Related Posts