ای سی اوخطے کے پاس سیا حت کی تر قی کیلئے حکمت عملی کا فقدان ہے، ایف پی سی سی آئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECO Region: Full of Tourism Prospects, Says FPCCI

کراچی :ای سی اوچیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کی اسپیشل کمیٹی بر ائے سیا حت کا اجلا س بذریعہ ویڈ یو لنک منعقد ہوا جس میں افغا نستا ن، آذرئیجان، ایران، کر غزستان، تر کی، اذبکستان، تا جکستان اورای سی اوسیکٹرٹر یٹ کے نما ئندوں نے شر کت کی۔

پاکستان کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان، ای سی اوسی سی آئی پاکستان کی اسپیشلائزڈ کمیٹی برائے سیا حت کے کنو نیرسہیل لا شاری اور ممبر اسمعیل ستارنے شر کت کی۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدرشیخ سلطان رحمان نے ممبر ممالک کے ما بین سیا حت کے فرو غ کی ضرورت پر زور دیا کیو نکہ ای سی اوکا خطہ تا ریخ اور ثقافتی ورثے میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور قدیم شا ہراہ ریشم کی یاد تا زہ کرتا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ سیا حت سے متعلق مختلف سر گر میاں اور واقعات کے با وجودای سی اوخطے کے پاس سیا حت کی تر قی کے لیے جامع علاقا ئی حکمت عملی کا فقدان ہے۔

انہو ں نے کہاکہ خطے کی صلا حیتوں کو بروئے کارلا نا، تنو ع اور سیا حت کی سر گر میوں کو بڑھانامعیاری خدمات کی دستیا بی ضروری ہے۔

انہو ں نے پاکستان میں سیا حت کے پرامن ما حول کا تذکرہ کرتے ہو ئے کہاکہ شہزاد ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اس کے علاوہ ہزاروں سکھ یا تریو ں نے ننکا نہ صاحب کی 550سالگر ہ پر ان کی پیدائش گا ہ پر کرتارپور راہداری براستہ شر کت کی جس نے بین الاقوامی میڈیا کی بھر پور تو جہ حاصل کی۔

انہو ں نے سیا حت کے فرو غ کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگا ہ کیا۔ای سی اوسی سی آئی کی اسپیشلائزڈ کمیٹی برائے سیا حت کے کنو نیرسہیل لا شاری نے شرکاء کو کورونا کے سیاحت کی صنعت پر اثرات سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے ہو ٹل انڈسٹر ی کی بند ش، ایئر لا ئن فلا ئٹس کی منسو خی کی وجہ سے عالمی سطح پر تقریباً300ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ انہو ں نے مز ید کہاکہ کورونا نے نہ صرف ملکی سیا حت بلکہ بین الا قوامی سیا حت کو بھی متا ثر کیا۔

اسمعیل ستار اسپیشلائزڈ کمیٹی برائے سیا حت کے ممبر نے بھی سیا حت کے امکا نا ت پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ وبا ئی امراض کے ختم ہو نے کے بعد سیا حت کی سر گر میاں دوبارہ بحال ہو جا ئیں گی۔

مزید پڑھیں:حب کی صنعتوں کے گیس پریشر میں کمی،پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر

سیاحت سے متعلق اجلا س میں ممبر ممالک نے سیا حت کے در طر فہ اور سر فریقی نفاون، علاقا ئی سیا حت کو فرو غ دینے، ویزا میں آسانی، ای سی اوسیا حتی فورم کے انعقاد، سیا حت سے متعلق منصوبو ں میں سر مایہ کاری، صحت سے متعلق سیا حت، مذہب سے متعلق سیا حت پر زور دیا۔

Related Posts