ای سی سی نے گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای سی سی نے گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا
ای سی سی نے گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک اضافہ کردیا۔

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے مہینے تک چینی، آٹا، چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رکھے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے دو اہم سمریاں ای سی سی نے منظور کرلیں۔

اجلاس میں بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے اور احساس پروگرام کیلئے کمیونی کیشن سپورٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں این سی او پی کیلیے حکومتی خودمختار گارنٹی کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 8 فیصد تک اضافہ

Related Posts