ای سی سی اجلاس، 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی منظوری دے دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای سی سی اجلاس، 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی منظوری دے دی گئی
ای سی سی اجلاس، 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔آٹا، چینی اور دالوں سمیت 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کی مدت میں توسیع بھی کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ای سی سی اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درامد کرنے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم سرکاری سطح پر جبکہ 10 لاکھ عالمی ٹینڈر کے ذریعے درآمد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹے کی قیمت کم کردی گئی

اس موقعے پر صوبوں سے گندم کی ضروریات کا تخمینہ طلب کرتے ہوئے  چین سے 38 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرض یقینی بنانے کیلئے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے 2 منصوبوں کی تعمیر میں توسیع کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں پام آئل کی درامد پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی گئی جو وفاقی کابینہ کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔ وزارتِ توانائی کیلئے 62ارب27کروڑ سپلیمنٹری گرانٹ منظور ہوئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں چین سے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے، امن وامان کیلئے 10کروڑ 78 لاکھ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 24 ارب کی گرانٹس منظور کر لی گئیں۔ 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی میں توسیع کردی گئی۔ 

Related Posts