الیکشن کمشنر کی پوزیشن عدلیہ سے بیورو کریٹس کے پاس چلی گئی، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EC positions switched from judiciary to bureaucracy: Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کی پوزیشن روایتی طور پر عدلیہ سے ہوتی ہے جو کہ بیورو کریٹس کے پاس چلی گئی ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی روایتی طور پر پوزیشن عدلیہ سے ہوتی ہے اب یہ پوزیشن بیورو کریٹس کے پاس چلی گئی۔

مزید پڑھیں:سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کی منظوری

اس کی وجہ کیا ہے لگتا ہے اتفاق سے عدلیہ اور ادارے سے وابستہ ڈیکورم برقرار نہیں رکھ پارہی اور سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے اور اندرونی تجزیہ کرنا چاہیے کہ کیا غلط ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا ہے جو کہ بیوروکریٹ ہیں۔

Related Posts