روزانہ پھل اور سبزیاں کھائیں بیماریاں بھگائیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روزانہ پھل اور سبزیاں کھائیں بیماریاں بھگائیں
روزانہ پھل اور سبزیاں کھائیں بیماریاں بھگائیں

ہارورڈ: ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے لاتعداد فوائد ہیں ، روزانہ دو سے تین مرتبہ پھل اور سبزیاں کھانے کی عادت بنائیں اور بیماریوں کو بھگائیں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جریدے ’سرکیولیشن‘ میں شائع ایک رپورٹ میں پوری دنیا سے 20 لاکھ افراد کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق سبزیاں اور پھل کھانے سے کینسر، بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض کو ٹالا جاسکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کے اہم رکن ہارورڈ میڈیکل اسکول اور برگہام اینڈ ویمن اسپتال سے وابستہ  پروفیسر ڈونگ وینگ کہتے ہیں کہ اس سے قبل ماہرین سبزیاں اور پھل کھانے پر زور دیتے آئے ہیں لیکن اب غیرمعمولی وسیع تحقیق سے ان دونوں کی درست مقدار معلوم کرنے میں مدد ملی ہے۔

اس ضمن میں طبی عملے اور نرسنگ سے وابستہ ایک لاکھ افراد کا 30 برس تک جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 29 مختلف ممالک میں ہونے والے 26 مطالعات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس سروے میں لگ بھگ 19 لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر 20 لاکھ افراد کی غذائی عادات اور انہیں لاحق امراض کا جائزہ لیا گیا ہے۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ روزانہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں پانچ مرتبہ پھل کھانا مفید ہے اور اس سے زائد مرتبہ کھانے سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ ضروری ہے کہ اس میں تین مرتبہ سبزیاں اور دو مرتبہ پھلوں کو شامل کیا جائے۔

لیکن ماہرین نے کہا ہے کہ آلو، مٹر، مکئی اور صرف پھلوں کے رس کے استعمال سے کوئی خاص فوائد حاصل نہیں ہوتے۔ البتہ سبزپتوں والی اجناس، پالک، اور رس دار پھلوں کا استعمال بھی بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

Related Posts