وزیرِ اعظم لاک ڈاؤن پر قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت 31 مئی کو کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم لاک ڈاؤن پر قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت 31 مئی کو کریں گے
وزیرِ اعظم لاک ڈاؤن پر قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت 31 مئی کو کریں گے

اسلام آباد:وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت 31 مئی کو کریں گے جس میں ملک کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہوگی۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے ہونے والا قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اتوار کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا جس میں ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اور عسکری قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوگی جبکہ قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے سربراہ بھی شرکت کریں گے۔

اعلیٰ سطح کے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے امورِ صحت موجودہ صورتحال پر اعلیٰ قیادت کو بریفنگ دیں گے جبکہ قومی رابطہ کمیٹی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات پر غور کرے گی۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر گفتگو ہوگی۔ ملک میں ٹرین کی آمدورفت بحال کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

Related Posts