اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کمزور طبقات کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کا مثبت فیصلہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے جبکہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے طبقات کیلئے جذبۂ احساس کا مظہر ہے جس سے چھوٹے کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے چھوٹے کاروباری افرادکے کاروبار کو سہارا ملے گا۔ طویل المیعاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کیلئے ٹھپ کرسکتا تھا، اس لیے وزیرِ اعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا۔
عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کوساتھ لیکر چلنا ہے۔لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کیلئےجذبہ احساس کا مظہر ہے۔چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کوسہارا ملے گا۔ طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کردیتا۔ 1/1
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 8, 2020
وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
شبلی فراز نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا جبکہ کورونا وائرس پاکستان کا مشترکہ قومی مسئلہ ہے جس کا ہم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔
لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناہوگا۔احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔ 1/2
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 8, 2020