ترکی میں 7.9 شدت کا خوفناک زلزلہ،کئی عمارتیں زمین بوس،درجنوں شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقرہ: ترکی میں 7 اعشاریہ 9 شدت کے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں جبکہ درجنوں شہری جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 7.9 شدت کے زلزلے کے شدید ترین جھٹکے 1 منٹ کے لگ بھگ محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران میں ہزاروں قیدیوں کی سزائیں معاف

زلزلے کے باعث عوام کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے سڑکوں پر نکل آئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی اور اس کامرکز ترکیہ سے جنوب میں تھا۔

زلزلے کا مرکز ترکی کے جنوبی صوبے غازیانٹپ کے علاقے نرداگی میں تھا۔ ترکی میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے لبنان، اردن، یونان اور قبرص میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترکی کے صد رجب طیب اردوان نے زلزلے کے متاثرین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی اے ایف اے ڈی اور دیگر اداروں کو الرٹ کردیا۔ زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

دریں اثناء ترکی نے لیول 4 سطح کا الرٹ جاری کردیا جس کے توسط سے عالمی برادری سے امداد کا تقاضا کیا گیا ہے۔ گورنر عثمانیہ کا کہان ہے کہ جنوبی علاقے میں 34 عمارتیں گر گئی ہیں۔

شمالی شام میں ترکی کے زیر قبضہ علاقے آفرین میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کیلئے طویل وقت درکار ہے۔

Related Posts