بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

کوئٹہ: این ایس ایم سی کے مطابق اتوار کو بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے دوران شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

این ایس ایم سی کے مطابق گوادر، پسنی، اورماڑہ اور کیچ کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فی الحال جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس سے قبل 17 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی علاقے لرز گئے تھے۔

اس کے علاوہ پشاور، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل 6 اگست کو داخل ہوگا

مئی میں اسلام آباد، بلوچستان کے کچھ حصوں اور ملک کے دیگر علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

Related Posts