پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، خوفزدہ شہری گھروں اور دفاتر سے نکل آئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Earthquake jolts Lahore and parts of Punjab
ONLINE

لاہور: منگل کی صبح لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوف و ہراس کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز لاہور سے 25 کلومیٹر جنوب اور جنوب مغرب میں تھا جس کے جغرافیائی نقاط 31اعشاریہ 33 درجے شمالی اور 74اعشاریہ 23 درجے مشرقی تھے، جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور اور دیگر قریبی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ اگرچہ جھٹکوں کا دورانیہ چند سیکنڈز پر مشتمل تھا تاہم لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور وہ حفاظتی اقدامات کے تحت گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات پاکستان نے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ریسکیو اور ایمرجنسی ادارے الرٹ کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ آفٹر شاک یا ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

ماہرین ارضیات کے مطابق زمین کی سطح کے نیچے موجود ٹیکٹونک پلیٹوں کی اچانک حرکت کے نتیجے میں زلزلے آتے ہیں۔ پاکستان جغرافیائی طور پر انڈین اور یوریشین پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے جس کے باعث یہاں زلزلوں کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

Related Posts