تائیوان میں زلزلہ، 4افراد ہلاک، چین اور جاپان میں خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تائیوان میں زلزلہ
(فوٹو: اے آر وائی)

تائیوان میں 7.4شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گرنے سے 4افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ سونامی تھریٹ اور زلزلے کے آفٹر شاکس کے باعث چین اور جاپان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق تائیوانی حکام نے زلزلے کے باعث 4افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ جاپان کی جانب سے شہریوں کو پہلے تو سونامی کی وارننگ دی گئی بعد ازاں وارننگ ”مشورے“ میں تبدیل کردی گئی۔

آج صبح آنے والے زلزلے کی شدت بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق 7.4 جبکہ بعض کے مطابق 7.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز ہوالین شہر سے 25 کلومیٹر دور اور سطحِ زمین سے 15.5کلومیٹر نیچے تھا۔ تائیوانی میڈیا نے زلزلے سے ہونے والی تباہی اور عمارات گرنے کی ویڈیو جاری کردی۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں تائیوان میں گرنے والی عمارات کی تعداد 26 ہے جن میں سے 50فیصد عمارات ہوالین میں تھیں۔ سیمسولین سینٹر تائی پے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 25سالوں میں تائیوان میں آنے والا یہ طاقتور ترین زلزلہ تھا۔

زلزلے کے آفٹر شاکس اور سونامی وارننگ کے اعتبار سے جاپان، چین اور فلپائن میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔ جاپان نے اوکی ناوا کے جنوبی ساحلی علاقے میں عوام کو ممکنہ سونامی کے پیشِ نظر طور فوری طور پر علاقہ چھوڑ دینے کی ہدایت کی تھی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

جاپان اور چین کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جے ایم اے کا کہنا تھا کہ خطے میں 1 میٹر اونچی سونامی کی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 9بج کر 18 منٹ پر یوناگونی جزیرے پر سونامی کی لہروں کی بلندی 30سینٹی میٹر تھی۔

Related Posts