خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے، عوام کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین ہلنے لگی۔ سوات، لوئر دیر اور بونیر میں زلزلے کے باعث عوام میں خوف پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے 

اپر دیر، مالا کنڈ اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج صبح کے وقت سندھ کے تاریخی شہر حیدر آباد اور کوٹری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3رہی۔ اس کا مرکز حیدرآباد کے مغرب میں 70 کلومیٹر دور اور زیر زمین 30 کلومیٹر گہرا تھا۔

دونوں صوبوں میں زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال نہیں مل سکی۔ حال ہی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گزشتہ ماہ 7نومبر کی صبح سویرے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 رہی۔

 

Related Posts