وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد، پشاور، لاہور اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات، چنیوٹ، سرگودھا اور خوشاب میں بھی زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM5NTAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4Mzk1MCAtINin2LPZhNin2YUg2KLYqNin2K8g2KfZiNixINqv2LHYryDZiCDZhtmI2KfYrSDZhduM2rog2LLZhNiy2YTbkiDaqduSINi02K/bjNivINis2r7Zudqp25IiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzOTUxLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL2VhcnRocXVha2UtMS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KfYs9mE2KfZhSDYotio2KfYryDYp9mI2LEg2q/YsdivINmIINmG2YjYp9itINmF24zauiDYstmE2LLZhNuSINqp25Ig2LTYr9uM2K8g2Kzavtm52qnbkiIsInN1bW1hcnkiOiLZiNmB2KfZgtuMINiv2KfYsdin2YTYrdqp2YjZhdiqINin2LPZhNin2YUg2KLYqNin2K8g2KfZiNixINmC2LHbjNio24wg2LTbgdix2YjauiDZhduM2rog2LLZhNiy2YTbkiDaqduSINis2r7Zudqp25Ig2YXYrdiz2YjYsyDaqduM25Ig2q/YptuSINuB24zautuUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے نکل آئی۔
لاہور سمیت دیگر شہروں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو 1122 نے ٹیموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آنے والے زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن افغانستان جبکہ اس کی گہرائی 213 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بعض علاقوں میں آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
گزشتہ برس دسمبر کے دوران بھی اسلام آباد، آزاد کشمیر اور کے پی کے کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔