وطنِ عزیز پاکستان کےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی، اسلام آباد اور گردو نواح میں 5 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے کے شدید نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہرمردان، نوشہرہ، شانگلہ، مالاکنڈ ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خیبر پختونخواہ کے شہر سوات، لوئر دیر ، بونیر، تیمر گرہ، ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا جس کی زیرِ زمین گہرائی 112 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔