راولپنڈی اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Earthquake jolts parts of Khyber Pakhtunkhwa, Islamabad

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 2 رہی۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں پشاور، سوات، مینگورہ، بونیر، مالاکنڈ اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

راولپنڈی اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے میرپور، بھمبر، کوٹلی اور آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے سے ہونے والے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے آج صبح 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز خیبر پختونخوا کے علاقے اپر دیر پہاڑی سلسلے میں مشرق کی طرف 25 کلو میٹر زیرِ زمین تھا جس کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وطنِ عزیز پاکستان کےوفاقی  دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں 6 ماہ قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

قبل ازیں 16 جون کے روز راولپنڈی، اسلام آباد اور گردو نواح میں 5 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے کے شدید نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

Related Posts