چین میں زلزلہ، متعدد گھر لینڈ سلائیڈنگ سے زمین بوس، 65 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ: چین میں آنے والے زلزلے کے باعث 65 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی گھر زمین بوس ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 تھی جس کے نتیجے میں کم و بیش 65 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی کوریا سے سمندری طوفان کا ٹکراؤ، 1 شخص لاپتہ

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا۔ متاثرہ علاقوں میں چین کے شہری بجلی سے بھی محروم ہو گئے۔

چینی حکومت زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے متحرک ہے۔ امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے (روئٹرز) کا کہنا ہے کہ 2017 کے بعد سے چین میں آنے والا یہ طاقتور ترین زلزلہ ہے جس سے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے۔

زلزلے کی اطلاع ملتے ہی چینی حکومت کے اداروں اور ریسکیو ورکرز نے مختلف علاقوں میں ہلاک اور زخمی افراد کی ہسپتال منتقلی کا کام شروع کیا۔ درجنوں زلزلہ زدگان کو امداد دی جارہی ہے۔

چینی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تقریباً 250 افراد کو طبی امداد دی گئی۔ درجنوں شہریوں کے شدید زخمی ہوجانے کے باعث چین میں زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متاثرہ علاقوں میں زلزلے سے تباہی کا شکار مواصلاتی نظام، پانی اور بجلی کی سہولیات کو بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ عوام کی امداد کیلئے حکومتی مشینری مسلسل حرکت میں ہے۔ 

Related Posts