بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا
بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس پر لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیاؓؓ

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ آواران اور گردونواح میں زلزلے کا مرکز آواران سے 55 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا جس کی گہرائی 25 کلومیٹر رہی۔

شہری خوفزدہ ہو کر کلمۂ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے اور سخت سردی میں کھلے مقامات پر رات گزار دی تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، عوام کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

 خیبر پختونخوا میں آج سے 9 روز قبل زلزلے کے جھٹکوں سے زمین ہلنے لگی۔ سوات، لوئر دیر اور بونیر میں زلزلے کے باعث عوام میں خوف پھیل گیا۔

اپر دیر، مالا کنڈ اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related Posts