کابل: افغانستان میں تباہ کن زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی کے نتیجے میں ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، ایسے میں افغان کرکٹر راشد خان کی جانب سے ایک دردناک تصویر شیئر کی گئی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر افغان کرکٹر نے ایک معصوم بچی کی تصویر شیئر کی ہے جس کے عقب میں ایک گھر کو تباہ حال میں دیکھا جاسکتا ہے۔
This little angel is the only remaining alive member of her family, locals couldn’t find any other member of her family. There r many houses levelled to the ground due to landslide & people remained stuck under rubble and in outlying areas.
PLZ Donate https://t.co/08jToN4YAC pic.twitter.com/7bmY454KuZ
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) June 23, 2022
راشد خان نے لکھا کہ یہ بچی اپنے خاندان میں واحد ہے جو زندہ بچی ہے، حکام اس کے خاندان کے کسی دیگر فرد کو تلاش نہیں پائے ہیں۔
افغان کرکٹر نے مزید لکھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات زمین بوس ہوگئے اور بہت سے لوگ ملبے تلے اور دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان