نیویارک:برقی سیگریٹ پینے والے افراد کو اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ ان کے سیگریٹ میں نکوٹین نہیں ہے لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیگریٹ ہر حال میں آپ کے لیے نقصان دہ اور مضرِ صحت ہے۔
حالیہ طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کسی الیکٹرانک سیگریٹ کے چند ہی کش لگانے کے بعد کسی بھی نوجوان کی رگوں میں دوڑنے والا خون اور اس کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اگست میں کراچی کے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 186 ہو گئی۔ انسداد ڈینگی سیل
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ای سیگریٹ پینے والے پانی پینے جیسی کسی بے ضرر چیز کا استعمال نہیں کر رہے بلکہ وہ اپنی صحت کو تباہ کر رہے ہیں۔ اس سے خون کے خلیوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے، اس کے باوجود کہ اس میں نکوٹین نہیں پائی جاتی۔
فلاڈلفیا کی یونیورسٹی آف پینسلوانیا میں طبی محقق نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ برقی سیگریٹ پینے والے اسے تمباکو نوشی کا بے ضرر متبادل سمجھتے ہیں جبکہ یہ کسی طرح بھی خطرے سے خالی نہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دور میں بڑی بڑی امریکی کمپنیاں ای سیگریٹ کی پیداوار میں مصروف ہیں۔ سیگریٹ کو بیٹری سے چلنے والی ڈیوائس کے ذریعے بجلی مہیا کی جاتی ہے جبکہ گرم کرنے والے ایلیمنٹ سے مائع نکوٹین پیدا ہوتی ہے اور فلیور کا مواد دھوئیں میں تبدیل ہوجاتا ہے جسے سیگریٹ پینے والے سانس کے ذریعے جسم کے اندر لے جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو مضر صحت سیگریٹ پینے کی بجائے دیگر مفید چیزوں پر توجہ دینی چاہئے۔ انہیں پھل اور سبزیاں کھانی چاہئیں جو مفید اور صحت بخش ہیں۔
مزید پڑھیں:شیر خوار بچوں کو ننگے پیر گھومنے دیں۔ طبی ماہرین کا مشورہ