ای بائیک کی بیٹری پھٹ گئی، جوان پاکستانی طالب علم آسٹریلیا میں جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی طالبِ علم
(فوٹو: ڈیلی میل)

آسٹریلیا میں مقیم جوان پاکستانی طالبِ علم گھر کے اندر ای بائیک کی لیتھیم بیٹری پھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے، منگل کی صبح پیش آنے والے حادثے نے سڈنی میں نئی زندگی کا آغاز کرنے والے نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ای-بائیک کی بیٹری سے لگنے والی مہلک آگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایک نوجوان  طالبعلم کے طور پر ہوئی جو سڈنی میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

7 نیوز کے مطابق، 21 سالہ نوجوان کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی جبکہ اس کے کمرے میں چارج کی جانے والی  لیتھیم آئن بیٹری منگل کی صبح 5 بجے سے کچھ دیر پہلے پھٹی۔ حادثے کے دوران حیدر علی کے 5 ساتھی گھر سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن حیدر علی کو نہ بچایا جاسکا۔

جاں بحق طالب علم کے دوست محمد آصف کا کہنا ہے کہ علی حال ہی میں پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوا تھا اور اپنی برقی سائیکل پر کھانے کی ترسیل کر کے گزر بسر کر رہا تھا۔وہ بہت اچھا انسان تھا، سول کنسٹرکشن کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

ڈیلی میل کے مطابق ریسکیو ورکرز نے حیدر علی کی لاش کو جلتے ہوئے گھر سے برآمد کرلیا ہے تاہم طالبِ علم جاں بر نہ ہوسکا۔ سول اور کنسٹرکشن انجینئرنگ کے اس طالبعلم نے 18 ماہ قبل پاکستان سے آسٹریلیا ہجرت کی تھی اور وہاں اس کا کوئی رشتہ دار موجود نہیں تھا۔ وہ اپنے والدین کے تین بچوں میں سب سے بڑا تھا۔

Related Posts