ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن کا فلم میں اصل بندوق کے استعمال سے انکار

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن کا فلم میں اصل اسلحے کے استعمال سے انکار
ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن کا فلم میں اصل اسلحے کے استعمال سے انکار

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور دی راک کہلانے والے پہلوان ڈوین جانسن نے فلموں میں اصل بندوق کے استعمال سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈوین جانسن نے فلموں میں اصلی اسلحہ استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میری پرودکشن کمپنی سیون بک اب اصلی بندوقیں اور گولہ بارود کو کسی فلم میں استعمال نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

قائداعظم سچ کہتے تھے۔بھارتی اداکار نے 70 سال بعد اعتراف کرلیا

عائشہ عمر چھاتی کے کینسر پر شعور اجاگر کرنے کیلئے پنک واک میں شریک

حال ہی میں فلم رسٹ کے سیٹ پر ہلاکت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دی راک نے کہا کہ ہماری کمپنی فلم اور ٹی وی سیریز کی شوٹنگ کے دوران ربڑ کی بندوق استعمال کرکے تاثر پیدا کریں گے۔

معروف اداکار ڈوین جانسن نے کہا کہ ہم ربڑ کی بندوقوں پر آنے وال لاگت کی پرواہ نہیں کریں گے۔ نیو میکسیکو میں فلم کے سیٹ پر غلطی سے گولی چلنے پر خاتون رکن کی ہلاکت پر بے حد افسوس ہوا۔

ڈوین جانسن نے کہا کہ میں اس خاتون کو ذاتی طور پر جانتا تھا اور سمجھ سکتا ہوں کہ ان کے اہلِ خانہ کو اپنی پیاری بیٹی کی ہلاکت پر کتنا دکھ ہورہا ہوگا۔ گزشتہ ماہ ایک اداکار کے ہاتھوں خاتون رکن ہلاک ہوگئی تھیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سین کی عکسبندی کے دوران 68سالہ اداکار ایلیک بالڈون نے ایکشن مین پروپ گن کا استعمال کیا، گن سے گولی چلتے ہی 42سالہ خاتون رکن ہلاک جبکہ ہدایتکار زخمی ہوگئے تھے۔ 

 

Related Posts