جدہ: سعودی عرب میں گردو غبار کے طوفان کے باعث ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں دن کے اوقات میں رات کا سماں ہوگیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق الجوف اور آس پاس کے علاقوں میں دن کے وقت رات کا سماں ہوگیا تھا، تیز ہواؤں اور گردو غبار کے طوفان کے باعث سعودی عرب کے مشرقی اور وسطی علاقے بھی لپیٹ میں آگئے۔
موسمیات کے ماہر عبدالعزیز الحصینی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان کا رخ الجوف اور شمالی علاقے سے تبوک اور حائل کے مشرقی و جنوبی علاقوں، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے مشرقی علاقوں، قصیم اور ریاض کو یکے بعد دیگرے اپنی لپیٹ میں لیتا چلا گیا۔
ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آبادی سے باہر جائیں اور نہ کچے راستوں سے سفر کریں۔ شاہراہوں پر انتہائی ضرورت کی صورت میں ہی نکلیں اور طوفان رک جانے تک انتظار کریں۔کیونکہ اس کی شدت بہت زیادہ ہے، جس کے سبب نقصان کا اندیشہ ہے۔
عاصفة غبارية كثيفة تحجب الرؤية على منطقة #الحدود_الشمالية #عرعر #طريف #العويقيلة pic.twitter.com/qjdU1FdmEL
— إمارة منطقة الحدود الشمالية (@NorthborderSA) March 12, 2021