کراچی کی عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان، دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان، دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا
کراچی کی عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان، دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا

کراچی: عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان، لوڈشیڈنگ کا یومیہ دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

 روشنیوں کے شہر کراچی کے مختلف علاقے اورنگی ٹاؤن، لانڈھی، سرجانی، قائد آباد، قیوم آباد، نیو کراچی، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پورا دن بجلی نہیں ہوتی جس سے کام کاج کرنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے اور شدید گرمی میں گزارا کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

جس پر ترجمان کے الیکٹرک نے جواب دیا  کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، گرمی میں شدت کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس وقت اوسطاً 350 سے 400 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے۔

یاد رہے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ نے تمام کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام ریسٹورنٹس اور کافی شاپس رات 11 بجے بند کردیئے جائیں گے۔ حکومت سندھ کے مطابق یہ فیصلہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Related Posts