کراچی: سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میں نقل مافیا کا راج ہے، طلبہ کھلے عام نقل کرررہے ہیں اور اس کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کررہے ہیں۔
وزیرتعلیم سندھ نے میٹرک امتحانات میں بڑھتے ہوئے نقل کے رجحان پر چیئرمینز بورڈز پرسخت برہمی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اور بورڈ اسماعیل راہو نے میٹرک بورڈز کو نقل پر کنٹرول کرنے کے لئے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ چیئرمینز اور کنٹرولرز نقل میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز میں ویجیلنس ٹیموں میں مزید اضافہ کیا جائے اور فی میل طلبہ کےامتحانی مراکز میں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجی جائیں اس دوران جن طلبا کے پاس سے امتحان کے دوران موبائل فون برآمد ہو اسے اسی وقت فیل کردیا جائے گا۔
سیاسی اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ سرکاری وعوامی املاک پر حملے کیے جائیں، خواجہ آصف
اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں امتحان کے دوران ٹک ٹک بنانے والے طلبہ کے خلاف ایکشن اور ان کو فیل کیا جائے، امتحانی مراکز میں موبائل فونز استعمال پر کارروائی کی جائے اور امتحانی مراکز پر قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔