کراچی: کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق موقع پر موجود مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی جس کے بعد فائر بریگیڈ نے آکر ڈمپر میں لگی آگ کو بجھایا۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی سے چار دہشت گرد گرفتار