ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈمپر اینڈ ائل ٹینکر ایسوسی ایشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے شہر کے داخلی راستے بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ٹرانسپورٹرز نے قومی شاہراہ پر مال بردار گاڑیاں کھڑی کردیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈمپرز سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں درجنوں اموات ہوئیں، حالیہ اموات کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں ، مشتعل شہریوں نے مختلف مواقع پر ڈمپرز اور ٹرک جلا کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن سمیت ٹرانسپورٹ مالکان حرکت میں آگئے ہیں۔
ڈمپر اینڈ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے شہر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ٹرانسپورٹرز نے قومی شاہراہ پر مال بردار گاڑیاں کھڑی کردیں۔صدر ایسوسی ایشن لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ ہم گاڑیاں کھڑی کرکے شہر کے داخلی راستے بند کردیں گے۔ ہم سڑکوں پر اپنی ٹرانسپورٹ کھڑی کردیں گے۔
لیاقت محسود نے کہا کہ 15 مختلف ایسوسی ایشنز احتجاج میں شامل ہیں۔ ہم نے ڈمپرز کے شہر میں داخلے کی اجازت عدالت سے حاصل کی ہے۔ جس گاڑی سے حادثہ ہوتا ہے، اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔